لاہور، محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان مرتب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور پولیس نے محرم الحرام کا سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطا بق جلوس اور مجالس میں شریک ہونے والوں کو تین سیکیورٹی حصار سے گزرنا پڑے گا، اور جلوس کے راستوں پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جلوس انتظامیہ کے افراد بھی تعینات ہونگے۔

(جاری ہے)

شہر میں 10 محرم الحرام تک 5 ہزار 4 سو 69 مجالس منعقد ہوں گی، جبکہ شہر میں 517 غیر لائسنسی اور 98 لائسنسی جلوس نکالے جائیں گے، جن کو لاہور پولیس مکمل سکیورٹی دے گی ۔

متعلقہ عنوان :