لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کل اور پرسوں مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:10

فیصل آباد۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء آج جمعہ اورکل ہفتہ کو مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاجائیگا جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔