کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد
جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر2015ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کے خلاف حکم امتناعی کی حکومتی درخواست مسترد کردی ہے ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اکتوبر تک جواب طلب کیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کسان پیکج کی معطلی کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق نے کی ۔
وفاقی کی جانب سے اٹارنی جنرل سلمان بٹ پیش ہوئے ۔(جاری ہے)
اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے عدالت کو بتایا کہ کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور دھرنا دیا ، تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز نے کسانوں کے حق میں بیان جاری کئے ، کسانوں سے مذاکرات کے بعد کسان پیکج کا اعلان کیا گیا ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کی جانب سے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حکم معطل کیا تو مزید پیچیدگیاں پیدا ہوں گی ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اکتوبر تک جواب طلب کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے وزارت خوراک کے ذریعے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.