راولپنڈی : پاک فضائیہ کے سر براہ کی پینٹا گون میں امریکی ہم منصب سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سر براہ سہیل امان نے پینٹا گون میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کی . ملاقات میں دونوں ممالک کی ائیر فورسز کے جوانوں کی مشترکہ تربیت کروانے پر جائزہ لیا گیا .

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ائیر چیف نے امریکی ہم منصب کو پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور ضربٍ عضب میں پاک فضائیہ کے کردار پر بریفنگ دی. سہیل امان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ہم پُر عزم ہیں. انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاک افغان تعلقات نہایت ضروری ہیں. کیونکہ پاک افغان تعلقات ہی خطے میں امن کو کامیابی دلوا سکتے ہیں.