انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ایوارڈ 2015ء کیلئے پاکستانی طالب علم جاوید محمود جسرا کی نامزدگی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:58

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ایوارڈ 2015ء کیلئے پاکستانی طالب علم جاوید محمود جسرا کو نامزد کر دیاگیا- ضلع خوشاب کے گا و‘ں پیلوینس سے تعلق رکھنے والے طالبعلم جاوید محمود جسرا نے بین الاقومی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی قوم میں یہ صلاحیت ہے-جاوید محمو د جسرا آسٹریلیا کی تسمانیا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی وزارت تعلیم و تربیت کی جانب سے اس ایوارڈ کی اعلان کیا گیا ہے۔وزارت کی جانب سے آسٹریلیا بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم غیر ملکی طالبعلموں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا جس میں جاوید محمود کو انکی شاندار تعلیمی کارکردگی اور یونیورٹی کی مختلف غیر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی بنیاد پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جو کہ ان کو 21اکتوبر 2015کو وزارت کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں وزیر تعلیم Mr.Hon Jeremy Rockliff دیں گے۔