صوبے کی آبادی میں اضافے کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کے جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید فعال بنایا جارہا ہے ‘ ذکیہ شاہنواز

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ صوبے کی آبادی میں اضافے کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کے جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید فعال بنایا جارہا ہے تاکہ بارآوری پر کنٹرول کے ذریعے چھوٹے خاندان کا تصور مستحکم کیا جاسکے۔ یہاں سوشل موبلائزرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں منصوبہ بہبود آبادی نے کہاکہ پاکستانی معاشرے میں چھوٹے خاندان کے تصور کو فروغ دینے کیلئے آگاہی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں سوشل موبلائزرز بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

این جی اوز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بھی آبادی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔حکومت پنجاب نے چھوٹے خاندان کے تصور کو فروغ دینے اور مانگ کے مطابق مانع حمل ادویات کی فراہمی کو بڑھاکربہبود آبادی سے متعلق فلاحی خدمات سے محروم علاقوں تک اس کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات میں دیگر منصوبوں کے علاوہ خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام میں مرد کی شمولیت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ،موبائل سروس یونٹ کی موٴثر خدمات،بہبود آبادی کے حوالے سے یونین کونسل کی سطح پر علماء کی تعلیم و تربیت ، سروسز کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات عام لوگوں تک بآسانی مہیا کی جا رہی ہیں۔