سندھ ہائی کورٹ نے ڈاو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تقرری کانوٹی فکیشن معطل کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نوشاد شیخ کی تقرری کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور سعید قاضی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف دیا گیا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے لیے گورنر سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے تجاویز کردہ ناموں پو غور نہیں کیا جو کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے. جس پر عدالت نے نوشاد شیخ کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھجوا دئے.

متعلقہ عنوان :