Live Updates

اہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدوار کے قتل کے ملزموں کی درخواست ضمانت پر تھانہ گڑھی شاہو کے ایس ایچ اوسے ریکارڈ طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انصاری نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم اسلم ڈوگر،شبیر اور فرخ کی جانب سے عدالت کو بتایا پولیس نے ان کے خلاف سیاسی دباو پربلدیاتی امید وارچوہدری غفارگجر کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ گواہی اور شہادت نہ ہونے پران کی ضمانت منظور کی جائے۔ مدعی مقدمہ انصار گجر نے کہا کہ سیاسی رنجش کی بنا پر ملزمان نےان کے بھائی کو سرعام گولیاں مار کے قتل کیا لہذا انکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ عدالت نے تھانہ گڑھی شاہو کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات