ائیر لیگ پی آئی اے کی نجکاری پر ہر ممکنہ احتجاج کرے گی ،پالپا کی ان حرکات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پالپا بھی پی آئی اے کی نجکاری کے اس عمل میں برابر کی شریک ہو گی ، پالپا کا ہر غیر ذمہ دارنہ عمل پی آئی اے کو نجکاری کے راستہ ہموار کر رہاہے،آئی ایم ایف کے مطابق دسمبر میں پی آئی اے کی نجکاری جائے گی ،ہم اس قسم کے اقدام کی مزحمت کرتے ہیں ،پالپا اپنے غیر ضروری مطالبات سے پی آئی اے کے 18ہزار ملازمین کی نوکریوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے

ائیر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز (سی بی اے) کے مرکزی صدر شمیم اکمل کا ہاوٴس کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ائیر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز (سی بی اے) کے مرکزی صدر شمیم اکمل نے کہاہے کہ ائیر لیگ پی آئی اے کی نجکاری پر ہر ممکنہ احتجاج کرے گی ،پالپا کی ان حرکات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پالپا بھی پی آئی اے کی نجکاری کے اس عمل میں برابر کی شریک ہو گی ، پالپا کا ہر غیر ذمہ دارنہ عمل پی آئی اے کو نجکاری کے راستہ ہموار کر رہاہے،آئی ایم ایف کے مطابق دسمبر میں پی آئی اے کی نجکاری جائے گی ،ہم اس قسم کے اقدام کی مزحمت کرتے ہیں ،پالپا اپنے غیر ضروری مطالبات سے پی آئی اے کے 18ہزار ملازمین کی نوکریوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

ہاوٴس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالپا پی آئی اے کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔محض چند دنوں میں پی آئی اے کو اربوں روپوں کا نقصان پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

اس عمل سے پی آئی اے کے خسارے میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ۔جس کی ذمہ داری پالپاپر عائدہوتی ہے ۔ادارے کے ساتھ ایسا سلوک کرنا پی آئی اے اورادارے کے ملازمین کے ساتھ کھلی دشمنی ہے ،پالپا کے اس احتجاج سے پی آئی اے کو ہونے والے کرڑوں اربوں روپے کے نقصان پائلٹس کی تنخواہوں سے پورا کیا جائے ۔

پالپاپی آئی اے کو تباہی کے دہانے پرلے جانا چاہتی ہے ۔جس کے لیے پالپا نے اتنا بڑا قدم اٹھایا کہ نہ ادارے کے بارے میں سوچا اور نہ ہی ادارے کے مزدوروں کا خیال آیا۔انھوں نے کہا کہ روزانہ درجنوں کے قریب فلائیٹس منسوخ ہو رہی ہیں مسافر ائیر پورٹس پر دھکے کھا رہے ہیں۔پالپا پی آئی اے کے مسافروں کے ساتھ بھی نا انصافی کر رہی ہے ۔اور مسافروں کو دوسری ائیر لائینز کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔

مسافردوسری ائیر لائینزکی مہنگی ٹیکٹس خریدنے پر مجبورہیں۔چیئر مین پی آئی اے اور انتظامیہ کا پالپا کے غیر ضروری مطالبات نہ ماننے کا فیصلہ درست عمل ہے ۔ہم پی آئی اے کی بقاء اور سلامتی کے لئے انتظامیہ کے فیصلوں میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ کرپشن اور غلط کاموں کے معاملے پر وزیراعظم کے اٹل فیصلے پر پی آئی اے کو خسارے سے نکالیں گے۔ہم ہر صورت پالپا کے اس اقدام کی مزمت کرتے ہیں ۔اور وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اہم معاملے پر خصوصی توجہ دیں۔اور معاملے کو جلد سے جلد حل کیا جائے تاکہ پی آئی اے کو مزید نقصان میں جانے سے بچایا جا ئے۔