بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے پروفیشنل بورڈز تعینات، وزارتِ پانی و بجلی نے صوبوں کو بھی نمائندگی دیدی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزارتِ پانی و بجلی نے حیدرآباد اور سکھر الیکڑک سپلائی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے نمائندوں، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار افراد کی بطور ڈائریکٹرز تقرریا ں کی ہیں تاکہ اِن دونوں بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں کے انتظامی امُور کو بہتر انداز میں چلایا جاسکے اور جس کے خاطر خواہ نتائج بھی آنا شروع ہو گئے۔

یہاں یہ عمل بھی قابلِ ذکر ہے کہ سکھر اور حیدرآباد کی بجلی کی ترسیل کار کمپنیاں بدانتظامی اور مسلسل خرابی کے لیے جانی جاتی تھیں اور دونوں بورڈ پیپکو کے ساتھ کیے گئے انتظامی معاملات درستگی کے معاہدے 2014ء کی بھی پوری طرح عمل میں لانے میں بھی ناکارہ ہے۔

(جاری ہے)

اِس ضمن میں یہ قابلِ غور بات ہے کہ وزارتِ پانی وبجلی نے حالات کے پیشِ نظر فوری اور مئوثر انتظامات کرتے ہوئے اِن دونوں کمپنیوں کے انتظامی بورڈ آف ڈائریکٹر زمیں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار اور محنتی افراد کی تقرری کر دی ۔

پہلی بار صوبائی حکومت کے نمائندوں کو بھی اِن بورڈز میں نمائندگی دی گئی ہے تاکہ اِن کی کارکرگی کو مقامی تناظر میں دیکھتے ہوئے بہترسے بہتر کیا جائے۔سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نثار احمد صدیقی جو کہ بُوسٹن یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری لے چکے ہیں کو چیئر مین منتخب کیا ہے۔ صدیقی صاحب تعلیمی شبہ کے جانے مانے فرد ہیں اور حال ہی میں اِن کی تعلیم کے میدان میں نمایا ں خدمات پر حکومتِ پاکستان نے ستارئہ ِ امتیاز سے نوازا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) سکھربھی صدیقی صاحب ہی کی کوششوں سے قائم ہوا ہے۔اس سے پہلے وہ منتخب انتظامی امُور کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں جن میں مینجنگ ڈائریکٹر ، ایس آئی ٹی ای (MD, SITE) ، کمشنر سکھر ، سیکریٹری سندھ حکومت وغیرہ شامل ہیں۔اسی طرح کمشنرسکھر اور کمشنر لاڑکانہ کو بھی سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (SEPCO) کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں شامل کیا گیا ہے جو نہ صرف صوبائی حکومت کی بہتر طور پر نمائندگی کریں گے بلکہ اِن علاقوں سے مناسب واقفیت اور انتظامی امُور کی سرپرستی کی وجہ سے بہتر طور پر SEPCO کے امُور میں خاطر خواہ طور پر اثر انداز ہونگے۔

متعلقہ عنوان :