تحر یک انصاف کا اشرف سوہنا کی حمایت نہ کرنے پرایم پی اے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کو شوکاز نوٹس

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)تحر یک انصاف نے اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں اشرف سوہنا کی حمایت نہ کرنے ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کا نوٹس لے لیا ‘شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق این اے 144کے انتخابی جلسہ کے دوران تحر یک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کی جانب سے پارٹی امیدوار اشرف خاں سوھنا کی بجائے آزاد امید وار چوہدری ریاض الحق کی سپورٹ کی جا رہی ہے جسکا پارٹی چےئر مین عمران خان نے سخت نوٹس لے لیا اور انکو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان فوری طور پر وضاحت طلب کر لی گئی ۔