نیپرانے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 2روپے60 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دے دی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) نیپرانے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 2روپے60 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

نیپراکی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے مہینے کیلئے سستی ہو گی جس سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا جبکہ 300سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پربھی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :