لاہور سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) :لاہور سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے روانہ ہوئی تو اٹارنی سٹیشن ماسٹر نے واہگہ بارڈر سٹیشن ماسٹر کو وارننگ دی کہ ٹرین سے تمام پاکستانیوں کو اتار لیا جائے۔

(جاری ہے)

سٹیشن ماسٹر واہگہ کے استفسار پر اٹاری سٹیشن ماسٹر نے کہا کہ بھارت میں کسان احتجاج کر رہے ہیں، پاکستانی مسافروں کو سکیورٹی نہیں دے سکتے۔

اس پر سٹیشن ماسٹر واہگہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی مسافروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے۔ پاکستانی مسافروں کے پاس ویزہ ہے ان کو واہگہ پر نہیں اتار سکتے۔ واہگہ سٹیشن ماسٹر نے مزید کہا کہ جب تک سکیورٹی کی مکمل یقین دہانی نہیں کروائی جاتی ٹرین روانہ نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :