انسانی سمگلنگ کے معاملے پر سینیٹر جاوید عباسی نے تحریک التواء چیئرمین کی تجویز پر واپس لے لی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) انسانی سمگلنگ کے معاملے پر سینیٹر جاوید عباسی نے اپنی تحریک التواء چیئرمین کی تجویز پر واپس لے لی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے معاملے پر کافی توجہ دی ہے اور ایف آئی اے کی ایڈبک کے مطابق کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مسئلہ بہت اہمیت کا حامل ہے آئے روز کئی پاکستانیوں کی نعشیں پاکستان آتی ہیں‘ دنیا میں 31.6 بلین ڈالر سالانہ انسانی سمگلنگ کے ذریعے کمائے جارہے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ اگر اس معاملے پر 218 کی تحریک ڈال دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ یہ زیادہ بہتر پارلیمانی طریقہ کار ہوگا۔ جاوید عباسی نے چیئرمین سے اتفاق کرتے ہوئے تحریک التواء واپس لے لی۔