چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر احمد حسن کی ایوان کو غلط معلومات فراہم کرنے کی تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے سینیٹر احمد حسن کی طرف سے ایوان کو غلط معلومات فراہم کرنے کی بناء پر تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر احمد حسن نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک سال قبل اپنے علاقے سے یو فون کی سہولت واپس لینے کے حوالے سے سوال کیا تھا جس کا غلط جواب دیا گیا تھا کہ سروس بند نہیں کی گئی‘ ہمارا علاقہ پرامن ہے‘ موبائل آپریٹر کو بچانے کے لئے ایوان میں میرے سوالوں کا جواب چار بار الگ الگ دیا گیا اور حقائق چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس معاملے کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ چیئرمین نے کہا کہ ایوان کو مختلف اوقات میں غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں اس بنیاد پر میں یہ تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :