گزشتہ پانچ سالوں کے دوران وزارت خزانہ اور ملحقہ محکموں اور ذیلی دفاتر میں بلوچستان کوٹے پر کسی دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والے فرد کو بھرتی نہیں کیا گیا‘ بلوچستان کوٹے کے تحت کوئی آسامی خالی نہیں ہے

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کاسینیٹ میں جواب

جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران وزارت خزانہ اور ملحقہ محکموں اور ذیلی دفاتر میں بلوچستان کوٹے پر کسی دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والے فرد کو بھرتی نہیں کیا گیا‘ بلوچستان کوٹے کے تحت کوئی آسامی خالی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے وزارت خزانہ کی طرف سے بتایا کہ وزارت خزانہ اور کسی ذیلی ادارے اور محکمے میں گزشتہ پانچ سال کے دوران بلوچستان کے کوٹے کے برعکس کسی دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والے فرد کو بھرتی نہیں کیا گیا نہ ہی بلوچستان کوٹے کی کوئی آسامی خالی ہے۔

چیئرمین سینٹ نے ہدایت کی کہ بلوچستان کی خالی آسامیوں کو جلد پر کرلیا جائے۔