نندی پور سکینڈل میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں ‘چوہدری سرور کا مطالبہ
جمعرات 8 اکتوبر 2015 13:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے نندی پور پاور سکینڈل کے متعلقہ وزیر پانی وبجلی سمیت دیگر ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں شامل کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر پشن کا یہ سیکنڈل حکمرانوں کی سیاست موت ثابت ہو گا ‘تحر یک انصاف کی ضمنی انتخاب میں کا میابی ملک میں انقلاب کی ”بنیاد “ثابت ہوگی ‘تحر یک انصاف ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے پاک کر کے دم لیں گی ‘(ن) لیگ کو ضمنی انتخابات میں شکست ہو چکی ہے اور 11اکتوبر کو ”بلا “کا میاب ہو گا ‘تحر یک انصاف آج لاہور میں تاریخی جلسہ کر یگی چےئر مین عمران خان اہم خطاب کر یں گے اور قوم کو حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسوں اور لوٹ مار کے حوالے سے حقائق بتائیں گے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے آج کا جلسہ انتہائی اہم ہو گا اور ہمیں ا س با ت کا سو فیصد یقین ہے عوام تحر یک انصاف کے جلسے میں بھر پور شر کت کر کے ثابت کر دیں گے کہ ضمنی انتخابات میں عوام کا فیصلہ ”بلے “کے حق میں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور سیکنڈ لز کے حوالے سے آڈٹ کے دوران اہم ریکارڈ کا غائب ہونا انتہا ئی تشویش ناک ہے اور اس بات کا بھی خطر ہ ہے کہ کر پشن میں ملوث متعلقہ وزیر سمیت دیگر لوگ ملک سے فرار ہوسکتے ہیں اس لیے انکا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ور کرز نے ضمنی انتخابی مہم کے دوران جس جوش او ر جذبے کے ساتھ جد وجہد کی ہے اسکی کسی اور پارٹی میں مثال نہیں ملتی اور عوام کا خلوص دیکھ کر بھی اس بات میں کوئی شک نہیں عوام تحر یک انصاف اور عمران خان کی پالیسوں کے ساتھ ہیں سلونی بخاری نے کہا کہ عوام (ن) لیگ کی پا لیسوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے انکا بور یا بستر گول ہونیوالا ہے اور آنیو الا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے اور ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو ایسی عبر تناک شکست ہوگی جیسے انکی آنیوالی نسلیں بھی یادرکھیں گی ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.