Live Updates

اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، لڑکی اسٹیج پر عمران خان کے پاس پہنچ گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:50

اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، لڑکی اسٹیج پر عمران خان کے پاس پہنچ گئی۔

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : گذشتہ روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اوکاڑہ میں جلسہ کرتے ہوئے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا، جہاں عمران خان کے کارکنان اور ان کے متوالے ، متوالیوں نے خوب رنگ جمایا، ایسے میں ایک لڑکی نے ہمت دکھائی اور کپتان کے ساتھ سیلفی بنانے کے لیے اسٹیج پر جا پہنچی، کپتان کی سکیورٹی کےباوجود لڑکی نے اسٹیج پر عمران خان کے پاس پہنچ کر اپنے لیے جگہ بنائی اور عمران خان کے ساتھ ہی بیٹھ گئی . جس کے بعد کیمرہ کھول کر اپنی ایک سیلفی بنائی. اس موقع پر کپتان خاصے بے آرام دکھائی دئے اور لڑکی کی جرات پر حیران بھی ہوئے جبکہ دیگر متوالوں نے عمران خان کو دور سے دیکھ کر ہی چین کا سانس لیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات