سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی 13اکتوبر کے بعد انتخابی شیڈول جاری کرنے کی یقین دہانی پر اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی درخواست نمٹا دی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے 13اکتوبر کے بعد انتخابی شیڈول جاری کرنے کی یقین دہانی پر اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی درخواست نمٹا دی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے عدالت کو یقین دہانی کروائی گئی کہ تیرہ اکتوبر کے بعد انتخابی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن محمد ارشد نے کہا کہ تیرہ اکتوبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات تیس نومبر کو ہی ہونگے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے یقین دہانی پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔