سپریم کورٹ کا ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنہ کے لئے وفاقی سیکرٹری صحت کو غیر جانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنہ کے لئے وفاقی سیکرٹری صحت کو غیر جانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے پندرہ روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کو رینجرز ہیڈ کوارٹر سے ہسپتال منتقل کئے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔ میڈیکل بورڈ وفاقی سیکرٹری صحت تشکیل دیں گے۔ عدالت نے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ پندرہ روز میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :