اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر چاروں صوبوں کو خط لکھ کر روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:47

اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر چاروں صوبوں کو خط لکھ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر چاروں صوبوں کو خط لکھ کر روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر چاروں صوبوں کو خط لکھ دیئے گئے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی غیر قانونی فروخت روکی جائے۔ پٹرول اور ڈیزل صرف تصدیق شدہ پٹرول پمپس پر ہی فروخت کیا جائے ڈبہ سٹیشنز پر پٹرول کی فروخت عوام کے جان و مال کے لئے خطرہ ہے۔ غیر قانونی طور پر ملنے والا پٹرول ناقص کوالٹی کا ہوتا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :