بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے‘ بلوچستان حکومت کی پالیسیوں سے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے‘ کسان پیکج پر موثر عمل درآمد کے لئے خود بلوچستان کا دورہ کرونگا

وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے‘ بلوچستان حکومت کی پالیسیوں سے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے‘ کسان پیکج پر موثر عمل درآمد کے لئے خود بلوچستان کا دورہ کرونگا۔ وہ جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے ‘ بلوچستان کی ترقی کے لئے ترجیحی طور پر اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔ کسان پیکج پورے ملک کے لئے ہے اس پر موثر عمل درآمد کے لئے خود بلوچستان کا دورہ کرونگا۔