اسلام آباد : بھارت خود گائے کا گوشت فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ نہیں بنانا چاہئیے، افغانستان حملوں میں‌پاکستان انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کی خبریں‌بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:37

اسلام آباد : بھارت خود  گائے کا گوشت فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت گائے کا گوشت فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور بڑے گوشت کی بر ٓمدات گائے کو ذبح کیے بغیر ممکن نہیں ہے، بھارت میں گائے کے گوشت کو جواز بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور ظلم کرنا ٹھیک نہیں۔

(جاری ہے)

خود کو بڑی جمہوریت، سیکولر کہنے والے بھارت کو ملک میں موجود اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلئیر انرجی کے حصول کے لیے عالمی تعاون چاہتا ہے، ہم سیف گارڈ کے تحت نیوکلئیر توانائی پید رکرہے ہیں اور سول نیوکلئیر تعاون سب کے لیے غیر امتیازی ہونا چاہئیے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا شام پر موقف اصولی ہے، شام میں قتل و غارت گری کے خلاف ہیں اور کسی جارحیت کو سپورٹ نہیں کرتے، شام کے مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں،ا ن کا کہنا تھا کہ ا طمینان ہے کہ سعودی حکومت تعاون کر رہی ہے، ہمارا حج مشن اور سفارتخانہ بھی موقع پر موجود لوگوں کی مدد کر رہا ہے، جبکہ سعودی عرب بھی بہترین فری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، دہشتگردی کسی بھی صورت میں ہو ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں. پاکستان انٹیلی جنس کی افغانستان حملوں میں ملوث ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔