Live Updates

لاہور : ن لیگ کے جتنے دو چار وزرا رہ گئے ہیں انہیں بھی این اے 122 کی انتخابی مہم میں حصہ لینا چاہئیے، پی ٹی آئی رہنماعلیم خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:25

لاہور : ن لیگ کے جتنے دو چار وزرا رہ گئے ہیں انہیں بھی این اے 122 کی انتخابی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اینکر نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان سے پوچھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا جس طرح عمران خان آپ کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ٹھیک اُسی طرح وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو بھی ایاز صادق کی انتخابی مہم میں حصہ لینا چاہئیے جس پر علیم خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ این اے 122 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے وزیر اعظم اور شہباز شریف اگر آنا چاہیں تو آئیں اور ان کے جو دو تین وزرا باقی رہ گئے ہیں وہ بھی آئیں اور آ کر حلقے کے لوگوں کی حالت دیکھیں ، علیم خان کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ ووٹ مانگنے جائیں گے تو انہیں خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ عوام کو ان سے کتنی محبت ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات