اوکاڑہ کینٹ‘پی ٹی آئی کے امیدوار کی سپورٹ نہ کر نے پر ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کوشوکاز نوٹس جاری

جمعرات 8 اکتوبر 2015 12:09

اوکاڑہ کینٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء )پی ٹی آئی کے امیدوار کی سپورٹ نہ کر نے پر ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کو24گھنٹے کا شوکاز نوٹس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 144کے انتخابی جلسہ کے دوران پی پی 189اوکاڑہ سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کی جانب سے پارٹی امیدوار اشرف خاں سوھنا کی بجائے آزاد امید وار چوہدری ریاض الحق کی سپورٹ کرنے پر چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جس پر چیئرمین عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ پارٹی سے غداری نہ کریں اور تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا کا ساتھ دیں اگر چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے 24گھنٹے کے اندر ہمارے امیدوار کا ساتھ نہ دیا تو ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی کیونکہ ہماری پارٹی میں غداروں کی کوئی گنجائش نہ ہے اس پر اپنا موقف دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کا نظریاتی کارکن ہو ں لیکن شاہ محمود قریشی پارٹی کو نقصان پہنچارہا ہے وہ کہتا ہے کہ جو اس کے آستانہ پر حاضری نہ دے اس کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ،ایک نظر یہ پر تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی آج بھی اس پر قائم ہو ں ،عمران خان جو بھی فیصلہ کر یں گے اس کی پابند ی کر وں گا ۔