Live Updates

لاہور : خواجہ سعد رفیق کی میڈیا اور صحافیوں پر بے جا تنقید، مبشر لقمان نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو این اے 122 کے حوالے سے پیشگی مبارکباد دے دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:53

لاہور : خواجہ سعد رفیق کی میڈیا اور صحافیوں پر بے جا تنقید، مبشر لقمان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : این اے 122 کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا اور صحافیوں پر بے جا تنقید کی اور کہا کہ میڈیا میں کچھ لوگ صحافی نہں بلکہ جھوٹے ہیں جو کچھ روپوں کے عوض جھوٹ کا پلندہ لکھتے ہیں اور عوام کو ایسا تاثر دیتے ہیں کہ پاکستان کو لوٹ لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے تمام صحافی منحوس ہیں.

(جاری ہے)

ان سب کو مسترد کر دیا جانا چاہئیے، جس پر پاکستان کے سینئیر صحافی مبشر لقمان نے ردٍ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122 کی انتخابی مہم میں خواجہ سعد رفیق سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں. انہوں نے کہا کہ میں علیم خان کو این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لیے پیشگی مبارکباد دیتا ہوں کیوکہ ہار کا خوف خواجہ سعد رفیق کے چہرے پر عیاں ہے جسے وہ چھپا نہیں سکتے ، اور اب میڈیا اور صحافیوں پر الزاماات عائد کر رہے ہیں. انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات