اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:43

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، نیپرا نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 5 پیسے رہی.

(جاری ہے)

گست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا. نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا. جبکہ 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر فیول ایجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا علاوہ ازیں کے الیکٹرک صارفین پر بھی بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا.

متعلقہ عنوان :