اسلام آباد : سانحہ منی میں حکومت کے ناقص انتظامات، سینیٹ اپوزیشن نے واک آوٹ کر دیا۔

منی حادثے کو بھلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اعتزاز احسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے حکومت کی جانب سے سانحہ منی میں کیے گئے انتظامات کو ناقص قرار دے دیا.

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سانحہ منی کو بھلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت پیمرا کے ذریعے معاملے کو سبانا چاہتی ہے ، سانحہ منی میں متاثرہ افراد کے خاندانوں کو نہ توبروقت اطلاعات دی گئیں نہ ہی شہید حجاج کرام کی میتیں وطن واپس بلوائی گئیں.

سعودی تو لاشیں مٹا دیں گے. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ حکومت کے گریبان پر رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام معلومات ویب سائٹ پر جاری کی جانی چاہئیں تھیں. سانحہ منی میں حکومت کے ناقص انتظامات پر اپوزیشن نے سینٹ سے واک آؤٹ کر دیا.