ہنگو ، دھما کے سے گھر کی دیواریں متاثر ،متعدد جانور ہلاک ہوگئے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:12

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) ہنگو میں گھر کے باہر دھما کے سے گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا اور جانور ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق دوآبہ کے علاقے درسمند میں حبیب نامی شخص کے گھر کے باہر بارودی مواد نصب کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

جس سے گھر کی چار دیواری کو شدید نقصان پہنچا۔دھماکے میں گھر کی دیوار کے ساتھ کھڑے چار جانور بھی ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :