پشاور،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ،بچیاں زخمی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) پشاور کے علاقہ ڈومہ گلی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں ڈومہ گلی کے مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ملک جرارحیدر نامی شخص بچیوں کوموٹرسائیکل پر سکول لے جارہا تھا جس دوران موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ملک جرار حیدر موقع پر ہی جاں بحق ہوا اور بچیاں بھی زخمی ہوئیں۔زخمیوں اور لاش کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :