کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے ۔سہراب گوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ کیماڑی کے علاقے ماڑی پور کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سرفراز عرف منا اور بہادر کا تعلق لیاری گینگ وار کے ملا زبیر گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دو دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ بلوچ کالونی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :