اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے بارے میں تحقیق کو فروغ دیا جائے، شہبازشریف

جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اور یونیورسٹیوں میں بھی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے بارے میں ریسرچ کو فروغ دینا چاہے۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات کے بارے میں قومی آگاہی کے دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے کم سے کم نقصانات کے لئے جدید انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی بھی نا گہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے عوام میں آگاہی بھی بہت ضروری ہے۔