کرنسی اسمگلنگ کیس،ایان علی پر فردجرم عائد نہ ہوسکی،سماعت پندرہ اکتوبرتک ملتوی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:11

کرنسی اسمگلنگ کیس،ایان علی پر فردجرم عائد نہ ہوسکی،سماعت پندرہ اکتوبرتک ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فردجرم عائد نہ ہوسکی، کسٹم عدالت نے سماعت پندرہ اکتوبرتک ملتوی کر دی۔جمعرات کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ایان علی عدالت میں پیش ہوئیں۔

(جاری ہے)

ایان علی کے وکلاء کی جانب سے بتایا گیا کہ سینئر وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لئے مذیدمہلت دی جائے، کسٹم کورٹ کے جج راناآفتاب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ ہردفعہ مہلت لے لیتے ہیں ،یہ کوئی جوازنہیں،دس بارسماعت ہوچکی ہے اب زیادہ وقت نہیں دیاجاسکتا۔

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ہدایت کی کہ ایان اپنے وکیل کوپابند کریں وہ عدالت میں پیش ہوں،کوئی بھی وی آئی پی نہیں ،عدالت سب کے لئے برابرہے،فردجرم کی کارروائی میں آجائیں،جرم بنتاہے یانہیں ٹرائل میں دیکھیں گے، کسٹم حکام کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے پراصرار کیا گیا جبکہ بعد میں سماعت پندرہ اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :