سانحہ منیٰ،مزید 8 شہید پاکستانی حجاج الشہدا قبرستان میں سپرد خاک

جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:07

سانحہ منیٰ،مزید 8 شہید پاکستانی حجاج الشہدا قبرستان میں سپرد خاک

منیٰ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے مزید 8 پاکستانی حجاج کو الشہدا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ منیٰ میں بھگدڑ سے شہید ہونے والوں میں پشاور کے خیر اللہ خان اور ان کی اہلیہ زاہدہ بھی شامل تھیں جن کی مکہ مکرمہ کے شہدا قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

(جاری ہے)

سپرد خاک کیے گئے دیگر شہدا میں لاہور کی رشیدہ بی بی، رحیم یار خان کے نسیم اختر، اپردیر کے گل نظیر، مانسہرہ کے محمداقبال، کوئٹہ کے حاجی غلام الدین اور ملتان کے رہائشی توصیف افتخار بھی شامل ہیں۔

پاکستانی میڈیکل مشن کے مطابق اب تک سعودی عرب میں سپرد خاک کیے گئے حجاج کے مطابق 48 ہوگئی۔24 ستمبر کو منیٰ میں بھگدڑ سے گیارہ سو سے زائد حجاج شہید ہوگئے تھے جن میں 89 پاکستانی حجاج بھی شامل تھے۔پاکستانی سفیر منظور الحق کے مطابق حادثے میں 47 پاکستانی زخمی ہوئے تھے جن میں سے 40 زخمی اسپتالوں سے ڈسچارج کردیے گئے اور 7 زیر علاج ہیں، حادثے کے بعد 54 پاکستانی تاحال لاپتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :