ماڈل عبیرہ قتل کیس کے ملزم فاروق الرحمن نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم نے کیس دوسرے سیشن جج کوبھجوادیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) > لاہورکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ملزم طوبی ،حکیم ذیشان اور فاروق الرحمن کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ان کے خلاف ماڈل عبیرہ کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف کوئی گواہ اور شہادت موجود نہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پولیس چالان میں ملزمان گنہگار قرار پاچکے ہیں لہذا ان پر فرد جرم عائد کی جائے۔ ملزم فاروق الرحمن کے وکیل آذر لطیف نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مقدمے کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔ عدالت نے کیس سیشن جج لاہور کو واپس بھجوا دیا۔ ملزم کے عدم اعتماد کے باعث تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :