لاہور ہائیکورٹ نے فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) > لاہور ہائیکورٹ نے فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔فلاح انسانیت فاونڈیشن کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ افسران نےان کی درخواست کی سماعت کر کے فیصلہ نہیں کیا جو کہ توہین عدالت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاونڈیشن خدمت خلق کے کام کرتی ہے یہ تنظیم کالعدم نہیں۔سرکاری وکیل بھی عدالت کے روبرو تسلیم کر چکے ہیں کلہ فلاح انسانیت فاونڈیشن کالعدم تنظیم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود متعلقہ افسران نے ان کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جبکہ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے فلاح انسانیت فاونڈیشن کو سماجی بھلائی کے کام جاری رکھنے سے روکا جا رہا ہے۔جس پر عدالت نے فلاح انسانیت فاونڈیشن کی جانب سے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر اکیس اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔