لاہور کی سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدوار کے قتل کے ملزموں کی درخواست ضمانت پر تھانہ گڑھی شاہو کے ایس ایچ اوسے ریکارڈ طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 8 اکتوبر 2015 11:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انصاری نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم اسلم ڈوگر،شبیر اور فرخ کی جانب سے عدالت کو بتایا پولیس نے ان کے خلاف سیاسی دباو پربلدیاتی امید وارچوہدری غفارگجر کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ گواہی اور شہادت نہ ہونے پران کی ضمانت منظور کی جائے۔ مدعی مقدمہ انصار گجر نے کہا کہ سیاسی رنجش کی بنا پر ملزمان نےان کے بھائی کو سرعام گولیاں مار کے قتل کیا لہذا انکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ عدالت نے تھانہ گڑھی شاہو کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔