راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جُرم عائد نہ کی جا سکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 10:47

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی پر آج بھی فرد جُرم عائد ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔کسٹم جج رانا آفتاب نے کہا کہ دس بار سماعت ملتوی کرنا پڑی اب مرضی کی تاریخ نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ایان علی کسٹم جج کی عدالت میں پیش ہونے کے لئے آئیں،سماعت کے دوران ایان علی کے وکلانے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ استغاثہ سے نیا چالان طلب کیا جائے۔

(جاری ہے)

استغاثہ نے فرد جرم آج ہی عائد کرنے پر زور دیا۔کسٹم جج رانا آفتاب کا کہنا تھا کہ ملزمہ ایان علی کی حد تک چالان مکمل ہے، پہلے بھی فرد جرم کی کارروائی موخر کی گئی،آج فردِ جرم عائد کی جائے گی اس پر مشاورت کرلیں جس پر عدالت نے کچھ دیر کے لیے وقفہ کردیا ۔تاہم دوبارہ سماعت شروع ہونے پر ایان علی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ لطیف کھوسہ آج پیش نہیں ہوسکتے،سماعت ملتوی کی جائےجس پر کسٹم جج نے کہا کہ آپ کی مرضی کی تاریخ نہیں دیں گے، جو تاریخ شیڈول میں ہوگی اس پر آنا ہوگا، جس کے بعد جج نے سماعت 15 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :