امریکی صدر بارک اوبامہ نے افغانستان کے شہر قندوز میں ہسپتال پر بمباری کی معافی مانگ لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اکتوبر 2015 00:03

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) امریکی صدر بارک اوبامہ نے افغانستان کے شہر قندوز میں ہسپتال پر بمباری کی معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے افغانستان کے علاقے قندوز میں افغان طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ اس دوران امریکی فضائیہ کی جانب سے علاقے کے ایک ہسپتال پر بمباری کردی گئی تھی جس کے باعث کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ اب اس حوالے سے امریکی صدر بارک اوبامہ نے معافی مانگ لی ہے۔ اوبامہ نے ڈاکٹرز کی عالمی تنظیم کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اس حوالے سے معافی مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :