Live Updates

عمران خان میں حوصلہ ہے تو وہ ایاز صادق کا مقابلہ کریں،شیر کو جب چھیڑا جائے تو وہ آرام سے نہیں بیٹھتا، عمران خان نے 126دن کنٹینر پر گزار کر قوم کا وقت ضائع کیا،عمران خان قرضے معاف کروانے والوں کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے؟ عمران خان کو میٹرو بس منصوبے سے تکلیف ہے ،(ن)لیگی حکومت اب اورنج ٹرنین بھی چلائے گی، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے ملک میں امن دوبارہ لوٹ رہا ہے اور شہر قائد کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں،مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا این اے 122کے ضمنی الیکشن کیلئے جلسے سے خطاب

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان میں حوصلہ ہے تو وہ ایاز صادق کا مقابلہ کریں،شیر کو جب چھیڑا جائے تو وہ آرام سے نہیں بیٹھتا، عمران خان نے 126دن کنٹینر پر گزار کر قوم کا وقت ضائع کیا،عمران خان قرضے معاف کروانے والوں کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے؟،عمران خان کو میٹرو بس منصوبے سے تکلیف ہے ،(ن)لیگی حکومت اب اورنج ٹرنین بھی چلائے گی، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے ملک میں امن دوبارہ لوٹ رہا ہے اور شہر قائد کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔

بدھ کو این اے 122کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تحریک انصاف کی سیاست انتشار کی سیاست ہے، عمران خان کو میٹرو بس منصوبے کی بڑی تکلیف ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت اب لاہور میں اورنج ٹرین بھی چلے گی اور لاہور سے کراچی تک موٹروے بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے امن دوبارہ لوٹ رہا ہے، دہشت گردی کی خلاف جنگ میں متحد ہیں، کراچی آپریشن سے شہر قائد کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں،انشاء اللہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ حلقہ این اے 122 میں جذبہ جیتے گا اور قبضہ ہارے گا،دیانتداری کی بات کرنے والوں کے ساتھ قبضہ گروپ ہے، کیا عمران قبضہ گروپ کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے،یہ نوجوانوں کا پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں توانائی کے منصوبوں سے سٹہ کھیلا گیا، عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بارے میں کئے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی،عمران خان نے 126دن کنٹینر پر گزار کر قوم کا وقت ضائع کیا،ایک طرف ترقی کا سفر اور دوسری طرف قبضہ گروپ ہے،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب تھا اور وزیراعلیٰ کنٹینر پر رقص کر رہے تھے، شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی اور انہیں دوبارہ گھر تعمیر کروا کر دیئے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ شیر کو جب چھیڑا جائے تو وہ آرام سے نہیں بیٹھتا، جوڈیشل کمیشن نے دھاندلی کے کھوکھلے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات