سانحہ منی میں شہید پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 89ہو گئی،48 کی تدفین کر دی گئی،43 تاحال لاپتہ ہیں،سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:53

سانحہ منی میں شہید پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 89ہو گئی،48 کی تدفین کر ..

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے سانحہ منیٰ میں 89پاکستانی حجاج کرام کے شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے 48 پاکستانی حجاج کرام کی تدفین کر دی گئی جبکہ 43 تاحال لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ میں پیش آنے والے واقعہ میں اب تک 89پاکستانی حجاج کرام شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 48 پاکستانی حجاج کرام کی تدفین سعودی عرب میں کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ میں ابھی تک 43 پاکستانی حجاج کرام تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :