Live Updates

136دن کنٹینر پر ایمانداری ، دیانداری کا بھاشن دینے والے عمران خان قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے‘ حمزہ شہبا زشریف ، پی ٹی آئی کی سیاست انتشار کی سیاست ہے اس لئے عمران خان صرف بڑھکیں مارسکتے ہیں کوئی کام نہیں کرسکتے‘رکن قومی اسمبلی کا جلسہ سے خطاب

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:50

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7اکتوبر۔2015ء) رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ 136دن کنٹینر پر عمران خان نے ایمانداری ، دیانداری کا بھاشن دینے والے عمران خان کے قریب جہانگیر ترین جیسے کرپٹ لوگ ہیں جنہوں نے مشرف کے دو رمیں کرڑوں روپے کا قرضہ معاف کروایا، کیاعمران خان ن قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ، پی ٹی آئی کی سیاست انتشار کی سیاست ہے اس لئے عمران خان صرف بڑھکیں مارسکتے ہیں کوئی کام نہیں کرسکتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن حسینیہ خواجگان کے مرکز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 136دن کنٹینر پر ایمانداری ، دیانداری کا بھاشن دینے و الے عمران خان نے اوکاڑہ کے جلسے میں اخلاق سے گری ہوئی بات کی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمار اانتخابی نشان شیر ہے اس لئے عمران خان بیٹھے شیر کو نا جگاؤکیونکہ 11اکتوبر کے دن جذبہ جیت جائے گا ا ور قبضہ ہار جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو میٹروبس کی صورت میں تحفہ دیا ہے جس پر ہماری مائیں بہنیں روزانہ سفر کرتی ہیں لیکن عمران خان کو اس پر غصہ آتا ہے یہ ہی میٹر وبس راولپنڈی میں بھی چل رہی اور ملتان میں بھی اس کاکام جاری ہے اوراب لاہور سے کراچی تک موٹر و ے بھی بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خا ن پاکستان کی ترقی کھٹکتی ہے وہ پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے ۔

عمران نے آج تک انتشار کی سیاست کرنے کے علاوہ کیا ہی کیا ہے وہ صرف خالی بڑھکیں مارسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب سیلاب آیا تو کے پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک عوام کا ساتھ دینے کی بجائے کنٹینر پر کھڑے ناچ گانا کررہے تھے اور دوسری جانب خادم اعلیٰ پنجا ب میاں شہبازشریف غم زدہ عوام کے ساتھ تھے ان کے دکھ میں شریک تھے ۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے حکومت کوتوانائی کے منصوبوں کے لئے جو فنڈ ز ملے اس سے انہوں نے سٹہ کھیلا۔انہوں نے کہاکہ عمران خا ن کے نزدیک جہانگیر ترین جیسے کرپٹ لوگ موجود ہیں جنہوں نے مشرف کے دو ر میں کرڑو روپے کا قرض معاف کروایا ۔ عمران خان کیا ان قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات