کوئٹہ، ایف آئی اے بینکنگ سرکل کوئٹہ کے چھاپے، غیرقانونی حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے 4 افراد گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمد

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ایف آئی اے بینکنگ سرکل کوئٹہ کا قندھاری بازار اور علمدار روڈ پر چھاپے غیرقانونی حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ سرکل کوئٹہ کے بخاری سینٹر اور علمدار روڈ پر غیرقانونی حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں پر چھاپہ بخاری سینٹر سے حبیب اﷲ اور شاہ محمد جن کے قبضے سے لاکھوں روپے کی غیرملکی کرنسی بھی برآمد کر لی اور علمدارروڈ سے خادم حسین اور سجاد علی کو غیر قانونی کاروبارمیں ملوث ہونے پر گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔