دسمبر میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں اپنی حکومت بنائے گی ،صوبائی وزراء

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے وزراء میراظہار حسین کھوسہ ‘ حاجی اکبر آسکانی ‘ محمد خان لہڑی ‘ اراکین اسمبلی سردار درمحمدناصر ‘ طاہر محمود خان ‘ ثمینہ خان اور ماجد ابڑواور میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دسمبر میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں اپنی حکومت بنائے گی مسلم لیگ (ن) کی یہ حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق صوبہ میں مثبت تبدیلی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی پہلی ترجیح صوبہ میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہوگا جبکہ ہماری دوسری ترجیحات میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ایسی اصلاحات لانا ہے جس سے ان دونوں شعبوں کو ترقی کے لحاظ دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں ایسی تبدیلی کی خواہاں ہے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اقتصادی راہداری سمیت گوادر پورٹ ریکوڈک جیسے عظیم منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ اوریہاں کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اس لئے ہماری پہلی ترجیح صوبہ میں قیام امن ہے کیونکہ امن سے ترقی وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس ملک کے خالق جماعت ہے اور آج وہ اپنے قائد وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی و خوشحالی کے لحاظ سے ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ اسی طرح بلوچستان میں بھی دسمبر 2015ء میں مسلم لیگ (ن) نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں اپنی حکومت تشکیل دے گی اور صوبہ کے عوام میں پائی جانیوالی احساس محرومی سمیت پسماندگی کے خاتمہ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :