اسحاق ڈار اور عالمی طاقتیں پاکستان کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں: سینیٹر انور بیگ

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 23:11

اسحاق ڈار اور عالمی طاقتیں پاکستان کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں: سینیٹر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) سینیٹر انور بیگ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور عالمی طاقتیں پاکستان کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر انور بیگ نے اپنی ہی جماعت کی حکومت کیخلاف تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انور بیگ کا کہنا تھا کہ جس رفتار سے حکومت قرضے لے رہی ہے اس پر انہیں شک ہے کہ اسحاق ڈار اور عالمی طاقتیں پاکستان کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ اتنا بڑھتا جارہا ہے کہ عالمی طاقتیں مقروض ترین ملک ہونے کا بہانہ بنا کر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :