کسی بھی چیز کے حوالے سے حلال وحرام کے بارے میں واضح تصویر قرآن وحدیث میں پہلے سے موجود ہے۔ خالدوقاص

سودی نظام معیشت کے ذریعے مسلمانوں کو دین سے دور کیاجارہا ہے۔جنرل سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:09

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور جنرل سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر خالدوقاص چمکنی نے جسٹس سرمدجلال عثمانی کے سودکے حوالے سے ریمارکس تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سودکے بارے قرآن مجید میں آیا ہے کہ سودلینا اور دینا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے جنگ کا اعلان ہے اور اسلامی جمہوری پاکستان کے جسٹس سرمد جلال عثمانی کے ریمارکس اور بیان نے 18کڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سودی نظام کا جاری رہنا اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ اعلان جنگ ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے دلوں سے سودی نظام کے ذریعے محبت رسول کو نکالنا چاہتی ہیں۔ صرف اور صرف اسلامی معاشی نظام کے ذریعے ہی معاشی عدل وانصاف کی فراہمی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

سودی معیشت سے نجات کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ملک میں فوری طور پر اسلام کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ یہ ملک لاکھوں قربانیاں دے کر اس عظیم مقصد کیلئے حاصل کیاگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس بنیادی ، اسلامی اقدامات کے بارے میں ریمارکس دیتے ہوئے اختیاط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی چیز کے حوالے سے حلال وحرام کے بارے میں واضح تصویر قرآن وحدیث میں پہلے سے موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سود سے پاک معاشی نظام کاقیام ہمارا ہدف ہے ۔سودی نظام استحصالی نظام ہے اور دین اس کی اجازت نہیں دیتا ۔