پاکستان ذمہ دار اورمستحکم ایٹمی ملک ،خطے میں امن اور استحکام چاہتاہے،دفتر خارجہ

ایٹمی پروگرام مکمل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے ماتحت ہے بھارتی جارحانہ پالیسی خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت کے خواہاں ہیں، امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ذمہ دار اورمستحکم ایٹمی ملک ہے،پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتاہے،بھارت کی جارحانہ پالیسی سے خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت کا خواہاں ہے،دفتر خارجہ سے جاری بیان میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے مضمون پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہے،ایٹمی پروگرام کا مقصد بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ نے امریکی اخبار کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل محفوظ اور تکنیکی اعتبار سے مؤثر ہے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے ماتحت ہے،ایٹمی پروگرام سے متعلق پاکستان عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہیں،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کا قیام پاکستان کی کوشش ہے،پاکستان نے ایٹمی پروگرام بدلتی ہوئی صورتحال اور خطے میں عدم استحکام کے پیش نظر بنائی گئی