فیصل آباد، کینسر سے متعلق آگاہی واک کا اہتمام

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسز، پنک ربن (Pink Ribbon) اور ہائر ایجوکیشن کے مشترکہ تعاون سے کینسر سے متعلق ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اوربعد ازاں بریسٹ کینسر (Breast Cancer)کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا پروفیسرڈاکٹر نورین عزیز نے اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس نوعیت کے سیمینار منعقد کرنے پر زور دیاکہ خواتین قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں انہیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیئے اور بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے متعلق عوام الناس میں شعور بیدار کرنا چاہیے، اس تقریب کے سائنٹیفک سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان مغل نے بریسٹ کی اناٹومی پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو اس عضو کے مختلف نسوں، رگوں اور پٹھوں کے بارے میں بتایا ،پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی نے اس موذی مرض کی تشخیص و علاج کے بارے میں طلباء وطالبات کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیئے، پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر ساجد شیخ نے بریسٹ کینسر سے ہونے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں آپریشن کی تفصیلات بیان کیں اور سرجری کے بعد مریض کے جلد روبصحت ہونے کے بارے میں امید افزاء باتیں بتائیں، ڈائریکٹر میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید نے سیمنیار سے منتظمین جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف سلیم، ڈاکٹر سمعیہ گل نیازی اور ڈاکٹر رافعہ امتیاز کو بہترین سیمینار منعقد کرنے پر شاباش دی اور اس عظیم مقصداور کار خیر میں چندہ جمع کرنے والے طلباء و طالبات کی کوششوں کو سراہا تقریب کے آخر میں منتظمین اور طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :