فیصل آباد، گندے ماحول میں کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے پر ہلال فوڈ انڈسٹری اور ثانی روڈ کے قریب اسرار سویٹس سیل

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد ملاوٹ اورڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)شاہ رخ نیازی نے گندے ماحول میں کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے پر جھنگ روڈ پر نعمت آباد میں ہلال فوڈ انڈسٹری اور ثانی روڈ کے قریب اسرار سویٹس کو سیل کردیا جن کے پاس پیورفوڈ لائسنس بھی نہ تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر قمرالزمان،ڈاکٹر اسلم پرویز اور ڈاکٹر شاہد الطاف پر مشتمل چیکنگ ٹیم کے ہمراہ کھانے پینے کی اشیاء تیار وفروخت کرنے والے ہوٹلز،ریسٹورنٹس،سویٹس شاپس اور دیگر فوڈ فیکٹریوں کو چیک کیاتو مذکورہ فوڈ انڈسٹری اور سویٹس شاپ میں حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء تیار کی جارہی تھیں جبکہ گندے ماحول میں تیار کی جانے والی اشیاء پر مکھیاں جمع تھیں جس پر انہیں سیل کریا گیا۔

متعلقہ عنوان :