کراچی،پائلٹس کی ہٹ دھرمی ، مشکلات کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور دھچکا ، پروازیں نہ ہونے سے مسافر بھی دور بھاگنے لگے

گزشتہ روز مسافر نہ ہونے کے باعث تین پروازیں منسوخ کردی گئیں

بدھ 7 اکتوبر 2015 23:04

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پائلٹس کی ہٹ دھرمی کے باعث مشکلات کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور دھچکا ، پروازیں نہ ہونے سے مسافر بھی دور بھاگنے لگے ، بدھ کو مسافر نہ ہونے کے باعث تین پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ادارے نے پلان بی کے تحت پاک نیوی کی خدمات حاصل کر لیں ، تنازعہ تاحال کسی حل کی جانب نہ بڑھ سکا۔پائلٹس کی ہٹ دھرمی اور قومی ائیرلائن کی ناقص حکمت عملی سے متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں اور اب مشکلات کا شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور دھچکا لگ گیا ۔

خوار ہونے والے مسافروں نے پی آئی اے سے منہ ہی موڑ لیا منگل تک ہڑتال کے باعث پروازیں منسوخ تھیں اور بدھ کو مسافر نہ ہونے کے باعث تین پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔پروازیں پائلٹس کی ہڑتال سے منسوخ ہوں یا مسافروں کے دور بھاگنے سے ، نقصان ہر حال میں پی آئی اے کا ہی ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کو 40 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کے باوجود ابھی تک معاملات طے کرنے کی طرف کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔اس سے پہلے پالپا اورپی آئی اے انتظامیہ میں مذاکرات کے ذریعے تنازعہ طے کرانے کی کوشش کی گئی لیکن اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو کوئی بھی تیار نہ ہوا جس کے بعد یہ کوشش بھی دم توڑ گئی ۔ پی آئی اے نے حالات سے تنگ آکر پلان بی کے تحت پاک نیوی کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :